نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے جا رہے کھلاڑیوں کو 'کھیلو اور کامیاب ہو کی نیک خواہشات کے ساتھ 'رن فور ریو' کو ہری جھنڈی دکھائی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ
انہیں امید ہے کہ کھلاڑی برازیل کے ریو ڈی جینرو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
مسٹر مودی نے کہا "ہر کھلاڑی نے یہاں تک پہنچنے کے لئے اپنی طرف سے بہت محنت کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے